کمشنر کراچی کے حکم پر لی مارکیٹ اور سہراب گوٹھ کے غیرقانونی بس اڈے ختم، ڈرائیور گرفتار

کراچی (نمائندہ خصوصی) — کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر میں قائم غیرقانونی انٹر سٹی بس اڈوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لی مارکیٹ بس اسٹینڈ اور عادل شاہ بس اسٹینڈ سہراب گوٹھ کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا۔

نیو کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران لی مارکیٹ میں غیرقانونی بس اسٹینڈ پر چار بسیں کھڑی پائی گئیں جنہیں ضبط کرلیا گیا جبکہ چاروں ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی بکنگ آفس کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی امیت ناروانی (Ameet Narwani) نے کارروائی کی تفصیلی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کی مدد سے انجام دی گئی، اور نیپیئر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

گرفتار ڈرائیوروں میں رجب علی، شبیر احمد، شاہد اور ایم سعید شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ الکرم لیاقت آباد میں انٹر سٹی بسوں کے لیے قائم بکنگ دفاتر بھی سر بمہر کردیے گئے ہیں۔

دریں اثنا سہراب گوٹھ چورنگی پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں فٹ پاتھوں پر قائم تمام پتھارے ہٹا دیے گئے۔

سیکریٹری پی ٹی اے امیت ناروانی کے مطابق کارروائی اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ اور ٹریفک پولیس کی مدد سے مکمل کی گئی تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور ٹریفک میں آسانی فراہم کی جاسکے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!