اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 4 خواتین سمیت 10 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد/کراچی (اسٹاف رپورٹر) — اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو عادی ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں کی گئی 10 کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1238.8 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 9 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں:

  • کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 3.719 کلوگرام چرس برآمد۔

  • لیاری کراچی میں یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 430 گرام چرس برآمد۔

  • گرفتار ملزمان نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

دیگر کارروائیاں:

  • ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی خاتون سے سموسہ مشین میں چھپائی گئی 1.971 کلوگرام آئس برآمد۔

  • شاہراہ فیصل کراچی کے کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 750 گرام آئس برآمد۔

  • کراچی کے دوسرے کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں کپڑوں میں چھپائی گئی 1.2 کلوگرام آئس برآمد۔

  • کوٹ لکھپت کے کوریئر آفس سے فرانس بھیجے جانے والے پارسل میں 0.579 کلوگرام 3200 ڈیازیپام گولیاں برآمد۔

  • ترکئی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بجری سے بھرے ٹرک سے 11 کلوگرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار۔

  • پشین بس اڈے کے قریب دو گاڑیوں سے 6 کلو آئس اور 6 کلو چرس برآمد، تین ملزمان گرفتار۔

  • سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو خواتین کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد۔

  • عبدالرحمن زئی (پشین) سے 1200 کلوگرام چرس گردہ پاؤڈر برآمد۔

ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

68 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!