کراچی (کرائم رپورٹر) — تھانہ ملیر کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشے میں دھت ڈبل کیبن ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائیاں — منشیات فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار
تفصیلات کے مطابق راشدی گوٹھ کے مقام پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث ڈبل کیبن گاڑی ریوو نے بے قابو ہوکر دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ٹکر ماری۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو گاڑی سمیت موقع پر گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دو علیحدہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں۔