کراچی (اسٹاف رپورٹر) — سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان کے معروف میڈیا اینکرز کے اعزاز میں ایک خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائیاں — منشیات فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ فریال تالپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، سینئر رہنما نیر بخاری اور قمر الزماں کائرہ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
ضیافت میں ملک کے ممتاز صحافیوں، تجزیہ کاروں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کی مضبوطی، میڈیا کی آزادی اور ذرائع ابلاغ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
شرکاء نے میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار، صحافتی اصولوں اور عوامی مسائل کے مؤثر اجاگر کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔
محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، جبکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کے ساتھ تعاون اور اظہارِ رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ شفاف معلومات کی فراہمی اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے میڈیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرتی اصلاح اور جمہوریت کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
