ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک — آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی بھارتی پروکسی گروپ "فتنہ الخوارج” کے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

دورانِ آپریشن، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کے باقی ماندہ عناصر کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن "عزمِ استحکام” کے تحت ملک بھر میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور عزم اور قوت کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک — آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!