کراچی: ملیر کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے موبائل و الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ ملیر کینٹ کی حدود میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی جو تھانہ شاہراہِ فیصل سے سرقہ شدہ نکلی۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مختلف تھانوں کی حدود میں موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
پولیس کے مطابق محمد سہیل ایک عادی مجرم ہے جو اس سے قبل بھی کئی بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ:
-
ایف آئی آر نمبر 531/2019 دفعہ 23(i)A تھانہ گلستانِ جوہر
-
ایف آئی آر نمبر 326/2020 دفعہ 381-A پی پی سی تھانہ سچل
-
ایف آئی آر نمبر 326/2021 دفعہ 381-A تھانہ سچل
-
ایف آئی آر نمبر 143/2022 دفعہ 6/9-B تھانہ گلستانِ جوہر
-
ایف آئی آر نمبر 346/2022 دفعہ 381-A پی پی سی تھانہ مبینہ ٹاؤن
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
