ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے موبائل و الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کراچی — ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد نے صدر منہاج گلفام کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو ایوارڈ اور شیلڈ کا اعزاز

ملاقات میں محمد عمر، فرحان علی ظاہر شاہ سمیت دیگر اراکینِ وفد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال، تاجروں کو درپیش مسائل، اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے انتظامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کے مطالبات اور تجاویز غور سے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ
مارکیٹوں میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تاجروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے۔

آخر میں وفد نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو پھولوں کا گلدستہ اور روایتی اجرک پیش کی۔

WhatsApp Image 2025 10 24 at 4.27.22 PM

68 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے موبائل و الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!