بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی پر دعائیہ تقریب، شہزاد مجید کا خراجِ عقیدت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور سابق خاتونِ اول بیگم نصرت بھٹوؒ کی 14ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے دفتر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی
تقریب میں قرآن خوانی کی گئی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

برسی میں جنرل سیکریٹری شہزاد مجید، اسد حنیف، توقیر احمد، نیاز خان سمیت پارٹی کارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہزاد مجید نے کہا کہ شہید بیگم نصرت بھٹوؒ کی زندگی مظلوموں، خواتین اور جمہوریت سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف جدوجہد میں جرأت، استقامت اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔

پیپلز پارٹی رہنما توقیر احمد نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹوؒ نے نہ صرف دورانِ اقتدار اپنے شوہر شہید ذوالفقار علی بھٹوؒ کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کے ساتھ ڈٹی رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید رہنماؤں اور کارکنان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تقریب کے اختتام پر پیپلز پارٹی کے شہید کارکنان کے درجات کی بلندی اور ملک و پارٹی قیادت کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!