سندھ میں ڈینگی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس، چیف سیکریٹری کی فیومیگیشن اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت ڈینگی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، ڈائریکٹر جنرل صحت اور تمام ڈویژنل کمشنرز نے شرکت کی۔

واٹر کارپوریشن کے کمپلین مینجمنٹ سینٹر کے قیام کو ایک سال مکمل، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ

اجلاس میں محکمہ صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی کے 982 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے کراچی میں 641 اور حیدرآباد میں 178 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر کے اسپتالوں میں 239 ڈینگی وارڈز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 1289 بیڈز ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 117 سرکاری لیبارٹریوں میں مفت ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ نجی اسپتالوں میں بھی ٹیسٹ کے نرخ کم کر دیے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس میں ہدایت کی کہ یونین کونسل سطح پر فیومیگیشن پلان تیار کیا جائے اور لاروا کے خاتمے کے لیے سائنٹیفک بنیادوں پر اسپرے کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ عوامی سطح پر ڈینگی آگاہی مہم چلائی جائے اور محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ اسکولوں میں اسمبلی کے دوران بچوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی دی جائے۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے تاکہ مچھروں کی افزائش روکی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے لیے مفت ٹیسٹ اور مخصوص وارڈز قائم کیے جا چکے ہیں۔

چیف سیکریٹری نے ڈینگی کنٹرول روم کو فعال کرنے اور ضلع انتظامیہ کو اسپتالوں میں قائم ڈینگی وارڈز کے دورے کی ہدایت بھی کی۔

محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی سے متعلق کسی بھی معلومات یا مشتبہ علامات کی صورت میں ہیلپ لائن 0229240114 پر فوری رابطہ کریں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں ڈینگی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس، چیف سیکریٹری کی فیومیگیشن اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!