پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں نئی پیشرفت باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور پولینڈ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلانات کیے۔
کراچی ناگن چورنگی ٹارگٹ کلنگ کیس میں بڑی پیشرفت کالعدم زینبیون گروپ کے دو کارندے گرفتار

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تاریخی اور منفرد تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ نے کلیدی کردار ادا کیا، اور آج دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی سلامتی، اور افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے مسئلے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف سیکورسکی نے بھارتی جارحیت پر تشویش ظاہر کی اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی حمایت کی۔

بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز (پاکستان) اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان معاہدہ طے پایا۔

قبل ازیں، پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف سیکورسکی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے، جہاں دفترِ خارجہ میں اسحٰق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال، اور عالمی چیلنجز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں نئی پیشرفت باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!