وزیراعظم شہباز شریف کا روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان صنعت و زراعت کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور پیداواری لاگت میں کمی کے لیے ’’روشن معیشت بجلی پیکج‘‘ کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں اور زرعی شعبے کو آئندہ تین برسوں تک رعایتی نرخوں پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام کی ابتدائی منظوری پر پاکستان کا سخت ردعمل

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ اعلان صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ پیکج کے مطابق صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے فی یونٹ کے بجائے اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے رعایتی نرخ پر دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور ان کی ٹیم نے اس پیکج کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بہتر پالیسیوں کے باعث ملکی معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں، اور یہ پیکج روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی اور زرعی ترقی ہی معیشت کی بحالی اور قرضوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔ حکومت کا مقصد صنعتکاروں اور کسانوں کو توانائی کے بہتر وسائل فراہم کرکے پیداواری عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ ملک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان صنعت و زراعت کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!