باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ایک خوارجی ہلاک، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

باجوڑ (اسٹاف رپورٹر) — سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود خوارجین کے خلاف کامیاب کارروائی کی، جس میں ایک خوارجی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، فضائی دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے گھات لگا کر کارروائی کی، جس کے دوران خوارجیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خوارجی موقع پر ہی جہنم واصل ہوا، جب کہ دیگر زخمی ساتھی پسپائی اختیار کر کے فرار ہوگئے۔

کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق شاہی تنگی کے جنگل میں موجود خوارجین کے ٹھکانے اور سرنگیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، جب کہ قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاک فوج اور دیگر ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور انسدادِ دہشتگردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ایک خوارجی ہلاک، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!