میئر کراچی کی ہدایت پر تمام قبرستانوں کی ازسرنو رجسٹریشن کا فیصلہ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کو نوٹس جاری

میئر کراچی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر کے تمام قبرستانوں کی ازسرنو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
شرجیل میمن ٹرانسپورٹ میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح، خواتین کے لیے پنک اسکوٹر سروس مزید ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں جلد

ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی اقبال پرویز کے مطابق، نوٹس جاری کیے گئے قبرستانوں کے منتظمین کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں، جبکہ شہر میں 200 سے زائد غیر رجسٹرڈ قبرستان موجود ہیں۔

اقبال پرویز نے مزید بتایا کہ قبضہ مافیا کے زیر اثر قبرستانوں پر رواں ماہ آپریشن کیے جائیں گے، اور قبروں کی سرکاری فیس سے زائد رقم لینے والوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر متعلقہ ذمہ داران کی جانب سے جواب موصول نہ ہوا تو غیر قانونی قبرستانوں کو کے ایم سی کی سرپرستی میں لے لیا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی کی ہدایت پر تمام قبرستانوں کی ازسرنو رجسٹریشن کا فیصلہ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کو نوٹس جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!