ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا ناگن چورنگی فائرنگ واقعے کے مقام کا دورہ ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت

ناگن چورنگی سیکٹر 11-ای میں دکان پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
اساتذہ صرف تعلیم نہیں بلکہ طلبہ کی کردار سازی میں بھی رہنمائی کریں وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ایس ایس پی سینٹرل نے موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی سے پولیس کارروائی کی تفصیلات حاصل کیں اور تحقیقات کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور مقدمے کی تفتیش پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی جائے تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے جائے وقوعہ پر شواہد کے حصول کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور کرائم سین یونٹ کو تفتیش میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025 10 20 at 3.33.23 PM WhatsApp Image 2025 10 20 at 3.33.23 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 20 at 3.33.23 PM 2 WhatsApp Image 2025 10 20 at 3.33.24 PM WhatsApp Image 2025 10 20 at 3.33.24 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 20 at 3.33.24 PM 2

70 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا ناگن چورنگی فائرنگ واقعے کے مقام کا دورہ ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!