میر علی شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں فتنۃ الخوارج کے کمانڈر سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان، میر علی اور باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے کمانڈر سمیت متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ میر علی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
مغربی سرحدی کشیدگی وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملے کی کوشش کی۔ ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا، جب کہ تین دیگر دہشت گردوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں خوارج کو کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے جن میں کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے پیشِ نظر آٹھ سے دس روز تک مسلسل نگرانی کی تھی، جس کے بعد 16 اکتوبر کو کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عوام اور افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پُرعزم ہیں۔

اسی دوران باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑی، جو سول آبادی میں دھماکے سے اڑانے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ فورسز نے موقع پر گاڑی کو فائرنگ سے تباہ کر دیا، واقعے میں کسی شہری یا اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود بارود افغانستان سے اسمگل شدہ سامان کے ساتھ پاکستان لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور بنوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران کئی اہم کمانڈر مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

پاک فوج کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن بلا امتیاز جاری ہے اور امن دشمن عناصر کا مکمل صفایا یقینی بنایا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “میر علی شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں فتنۃ الخوارج کے کمانڈر سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!