کراچی پریس کلب میں یادگار عشائیہ — سینئر صحافیوں خالد آرائیں، خورشید عباسی، رفیق بشیر اور لالہ اسد پٹھان کے اعزاز میں تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب میں گزشتہ روز ایک پُروقار اور یادگار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جو کراچی پریس کلب کی انتظامیہ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (KUJ) کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوا۔

عزیز آباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

یہ تقریب چیئرمین فائیو نیوز گروپ آف چینلز اور چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان خالد آرائیں، سینئر صحافی خورشید عباسی اور رفیق بشیر کی سالگرہ کے موقع پر جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں صحافتی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے تینوں معزز صحافیوں کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحافتی خدمات، جذبے اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ لالہ اسد پٹھان کی یونین کے لیے طویل خدمات کو زبردست انداز میں سراہا۔

محفل کا ماحول خوشگوار، محبت و خلوص سے بھرپور رہا۔ کیک کاٹنے کی تقریب نے اس شام کو ایک رنگین اور یادگار لمحے میں بدل دیا۔

اس موقع پر سینئر صحافی کامران زہری کی آمد نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔ شرکاء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی جرات مندانہ صحافت اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

عشائیے کے کامیاب انعقاد پر آغا خالد، خالد فرشوری، امتیاز خان فرحان، اسد شاکر، فہد شاکر، شیخ راشد عالم، راو عمران، سجاد بھٹی، صابر مغل اور دیگر نے تقریب کے منتظمین، کراچی پریس کلب، PFUJ اور KUJ کے مخلص تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب، PFUJ اور KUJ کی جانب سے اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف صحافتی برادری میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتی ہیں بلکہ مثبت، ذمے دار اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پریس کلب میں یادگار عشائیہ — سینئر صحافیوں خالد آرائیں، خورشید عباسی، رفیق بشیر اور لالہ اسد پٹھان کے اعزاز میں تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!