سپر مارکیٹ پولیس کی مؤثر کارروائیاں، منشیات فروش، اسٹریٹ کریمنل اور گٹکا ماوا فروش گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر مارکیٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم اور گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات، ناجائز اسلحہ، نقد رقم اور بڑی مقدار میں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

جامعہ کراچی میں فلم فیسٹول، نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا

پہلی کارروائی — منشیات فروش گرفتار، 15 گرام آئس برآمد
تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے ایس آئی پی طارس بھٹی کی قیادت میں گشت کے دوران کچا روڈ، ندی کنارے، گجر نالہ سی ون ایریا لیاقت آباد کے قریب کارروائی کی۔
پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو قابو کیا گیا، جس نے اپنا نام رحمان ولد غلام قادر بتایا۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 15 گرام آئس اور 200 روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزم کو Sindh Control Narcotic Substance Act 2024 کے تحت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ برآمدہ منشیات کو موقع پر سیل سر بمہر کرکے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

دوسری کارروائی — ناجائز اسلحہ برآمد، اسٹریٹ کریمنل فیضی عرف ناصر گرفتار
اے ایس آئی ممتاز خان بمعہ پولیس عملہ نے اندرونی روڈ بلاک 04 گیٹ نمبر 01 نزد گجر نالہ لیاقت آباد پر کارروائی کی۔
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو پکڑا جس نے اپنا نام فیضی عرف ناصر ولد آفتاب احمد بتایا۔
جامعہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک پستول، تین زندہ راؤنڈز، ایک موبائل فون (Realme C25S) اور 250 روپے نقدی برآمد ہوئے۔
ملزم لائسنس سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا جس پر اسے Sindh Arms Act 23(i)A کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

تیسری کارروائی — گٹکا ماوا کا کارخانہ بے نقاب، ایک گرفتار، 45 کلو مواد برآمد
ایس آئی پی طارس بھٹی بمعہ پولیس نفری نے انٹیلیجنس اطلاع پر لیاقت آباد نمبر 04 نزد تایا ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمیر ولد محمد یاسین کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران موقع سے 45 کلو سے زائد مواد برآمد ہوا، جس میں 25 کلو تیار شدہ گٹکا ماوا، 20 کلو گیلی چھالیہ، 20 پُڑیاں ماوا، ایک ڈیجیٹل کانٹا اور 400 روپے نقدی شامل تھے۔
ملزم کے خلاف Gutka-Maawa Act 2019 (Sections 3/4/8(i)) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش CIC لیاقت آباد ڈویژن کے سپرد کردی گئی ہے۔

One thought on “سپر مارکیٹ پولیس کی مؤثر کارروائیاں، منشیات فروش، اسٹریٹ کریمنل اور گٹکا ماوا فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!