نوشہرہ میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم ٹیسٹ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق ابتدائی دو روز کے دوران 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 43 لاکھ، سندھ میں 50 لاکھ 19 ہزار، خیبر پختونخوا میں 37 لاکھ 74 ہزار، بلوچستان میں 14 لاکھ 50 ہزار، اسلام آباد میں 2 لاکھ 3 ہزار، گلگت بلتستان میں ایک لاکھ 87 ہزار جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 4 لاکھ 81 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اور مسلسل کوششیں جاری ہیں، اور اس ہفتے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے، لہٰذا مہم کی کامیابی کے لیے والدین اور کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “نوشہرہ میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!