کراچی (اسٹاف رپورٹر): ضلع جنوبی میں پولیو مہم کے آغاز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے مختلف پولیو کیمپس کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی ملاقات، رائیونڈ اجتماع کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان
اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ نے پولیو ورکرز اور انتظامیہ سے ملاقات کرتے ہوئے مہم کے انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس جوانوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور ٹیموں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ایس ایس پی مہزور علی کا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تاکہ ٹیمیں بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں، تاکہ پاکستان کو پولیو جیسے مہلک وائرس سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائی جا سکے۔
ترجمان: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس