کراچی میں احتجاج کی افواہیں بے بنیاد قرار، پولیس کی شہریوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر): کراچی پولیس نے شہر میں مبینہ احتجاج کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غلط اطلاعات پر کان نہ دھریں اور معمول کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ضلع جنوبی میں پولیو مہم کے آغاز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کا کیمپس کا دورہ

پولیس حکام کے مطابق مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال کے پیشِ نظر شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، تاہم اس وقت شہر کی صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے اور کہیں بھی دھرنا یا احتجاج نہیں ہو رہا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیے کسی بھی قسم کے اجتماع یا احتجاج کی اجازت نہیں۔ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، تاہم شہری ان جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ چند علاقوں میں افواہوں کے باعث دکانیں خود بخود بند ہوئیں مگر صورتحال اب پوری طرح معمول پر ہے۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی میں احتجاج کی کوشش ناکام بنائی گئی، اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب احتجاج ختم کر دیا گیا اور سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے شہریوں کو یقین دلایا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس مکمل الرٹ ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں احتجاج کی افواہیں بے بنیاد قرار، پولیس کی شہریوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!