اسرائیل نے سب کچھ جیت لیا، مشرقِ وسطیٰ میں امن کی نئی صبح طلوع ہو چکی ہے، صدر ٹرمپ

یروشلم: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے تاریخی خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل نے وہ سب کچھ حاصل کر لیا ہے جو طاقت کے زور پر ممکن تھا، اور مشرقِ وسطیٰ میں کئی دہائیوں بعد امن کی نئی صبح طلوع ہوئی ہے۔

زین الدین زیدان کی خواہش ایک دن فرانس کی قومی ٹیم کی کوچنگ ضرور کرنا چاہوں گا

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ کے اختتام اور ایران کی ایٹمی صلاحیت کے خاتمے کو امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی عظیم کامیابی قرار دیا۔ ان کے مطابق اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے شروع ہونے والا ڈراؤنا خواب اب ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا، آج دنیا امن کا جشن منا رہی ہے۔ اسرائیل کو فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے اور اب خطے میں حقیقی امن کا آغاز ہو رہا ہے۔”

ٹرمپ نے اپنی تقریر میں "غزہ پلان” کو ایک ایسی حکمتِ عملی قرار دیا جس نے حماس کا مکمل خاتمہ کر دیا۔ ان کے بقول، فلسطینی عوام کے پاس اب تشدد کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے کا سنہری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ "غزہ امن معاہدہ کئی اہم شخصیات کی کوششوں کا نتیجہ ہے جسے خطے کے تمام ممالک نے قبول کیا ہے۔” ٹرمپ نے اعلان کیا کہ عرب و اسلامی ممالک غزہ کی تعمیرِ نو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، جبکہ امریکا بھی اس عمل کا شراکت دار بنے گا۔

ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "اب تمہیں اچھا انسان بننا ہوگا کیونکہ اب تم حالتِ جنگ میں نہیں رہے۔”

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکا نے اسرائیل کو جدید ترین ہتھیار فراہم کیے، اور کچھ ایسے بھی جن کے بارے میں وہ پہلے کبھی نہیں جانتے تھے۔ ان کے بقول، "ہم نے شیطانوں سے بھی لڑائی لڑی اور امن کا اعلان بھی کیا۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئیں۔ "ہم نے 14 بم گرائے جنہوں نے ایران کی ایٹمی صلاحیت کا خاتمہ کر دیا۔ اگر ایران کو زندہ رہنا ہے تو وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گا۔”

ٹرمپ نے کہا کہ حزب اللہ کا بھی مکمل صفایا کر دیا گیا ہے اور لبنان میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ ان کے مطابق امریکا، لبنانی حکومت کی ریاستی کنٹرول کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کو عراق میں صرف چار ہفتوں میں شکست دی گئی، اور "ہم نے آٹھ ماہ میں آٹھ جنگیں بند کروائیں”۔

ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ "جو لوگ اسرائیل کے ٹکڑے کرنا چاہتے تھے، آج وہ جان چکے ہیں کہ ایسا ممکن نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ آج کا دن مشرقِ وسطیٰ کے لیے امید کی نئی کرن ہے جہاں بندوقیں خاموش ہو چکی ہیں اور امن کی فضا قائم ہو چکی ہے۔

خطاب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا، "ہم نے جنگوں کو امن میں بدلا، نفرت کو تعاون میں، اور مایوسی کو امید میں۔”

One thought on “اسرائیل نے سب کچھ جیت لیا، مشرقِ وسطیٰ میں امن کی نئی صبح طلوع ہو چکی ہے، صدر ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!