کراچی میئر مرتضیٰ وہاب کا نارتھ ناظم آباد میں ہاشم رضا روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد یوسی 7 اور 8 میں ہاشم رضا روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
کراچی: عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج، تین ماہ سے نلکوں میں پانی بند

افتتاحی تقریب میں صدر سردار خان، جنرل سیکرٹری شہزاد مجید، نائب صدر نیاز محمد خان، انفارمیشن سیکرٹری اسد حنیف، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حسن وارثی، ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکرٹری توقیر احمد، پی آر اینڈ کوآرڈینیشن سیکرٹری محمد اشرف، پی ایس ایف سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری شہریار بھگت، پی ایس 129 کے صدر فیصل شیخ، جنرل سیکرٹری ذاکر حسین، سینئر نائب صدر آفتاب برفت، صدر پی ایس 123 رحمت علی، پی ایس 126 کے انفارمیشن سیکرٹری سعد یوسف، خواتین ونگ سینٹرل کی صدر ثوبیہ عامر، پی ایس ایف سینٹرل کے صدر غوث محمد، کے ایم سی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد خان، انچارج الیکشن سیل ایوب خان، اور بزنس فورم کے چیئرمین سید سرفراز علی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

“کراچی کی ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور شہر کے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 12 at 10.39.13 PM WhatsApp Image 2025 10 12 at 10.39.13 PM 2 WhatsApp Image 2025 10 12 at 10.39.14 PM WhatsApp Image 2025 10 12 at 10.39.14 PM 1

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!