قوم کے محسن، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی چوتھی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے عظیم سائنسدان اور محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے۔ قوم آج ان کی چوتھی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منا رہی ہے۔

پشاور: دہشت گردی بڑھنے کی بڑی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے دنیا کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور انتہائی مشکل حالات کے باوجود پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ان کی انتھک محنت اور بے لوث جذبے کے باعث پاکستان نے قلیل مدت میں یورینیم افزودگی میں وہ کارنامہ انجام دیا جو دنیا بھر میں ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

ان کی سربراہی میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں کامیاب ایٹمی تجربات کرکے دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت کا اعزاز حاصل کیا۔ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ان تاریخی تجربات کی قیادت کی، لیکن پسِ پردہ محنت ڈاکٹر عبدالقدیر اور ان کی ٹیم کی تھی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 1989 میں ہلال امتیاز اور 14 اگست 1996 کو ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز نشانِ امتیاز عطا کیا۔

10 اکتوبر 2021 کو 85 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد وہ انتقال کر گئے۔ لیکن قوم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا احسان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “قوم کے محسن، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی چوتھی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!