تھانہ بلال کالونی پولیس کی کارروائیاں: گٹکا ماوا فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار

کراچی: تھانہ بلال کالونی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے لسٹڈ ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں شہید میجر سبطین حیدر کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں خفیہ اطلاع پر لسٹڈ ملزم محمد رضا ولد جاوید اقبال کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 19 پیکٹ مضر صحت گٹکا/ماوا اور 200 روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 362/2025 درج کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے ایک اور لسٹڈ گٹکا فروش فیضان عرف حیدر پٹنی ولد عبد القدیر کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 21 پیکٹ گٹکا/ماوا اور 400 روپے نقدی برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 363/2025 درج کر لیا گیا۔

تیسری کارروائی کے دوران اسنیپ چیکنگ میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص نثار بلوچ ولد سدورا بلوچ کو روکا۔ موٹر سائیکل کی سی پی ایل سی کے ذریعے تصدیق پر معلوم ہوا کہ وہ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چوری شدہ ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM PSP کے مطابق گٹکا فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ بلال کالونی پولیس کی کارروائیاں: گٹکا ماوا فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!