ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں شہید میجر سبطین حیدر کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

لندن ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: عادل راجہ کے الزامات جھوٹے، بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں تاریخی فیصلہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، سینیئر فوجی افسران اور شہید کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے شہید میجر سبطین حیدر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر شہداء کا خون پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سبطین حیدر نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گی، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں شہید میجر سبطین حیدر کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!