پنجاب میں کرائم کنٹرول اور صفائی کے بڑے اقدامات، مخالفین جل رہے ہیں: مریم نواز

لاہور (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کرائم کنٹرول اور صفائی کے حوالے سے تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد اب کوئی خواتین کے ساتھ زیادتی کی جرات نہیں کر سکتا۔

انوش احمد کی جانب سے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے کراچی میں دو سبمرسیبل واٹر پمپ نصب

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، "میں جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کر رہی ہوں، اگر مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا؟ جن صوبوں میں ترقی نہیں ہو رہی وہ اپنی حکومتوں سے سوال کریں۔ جس طرح پنجاب صاف ہے، سندھ، کے پی اور بلوچستان بھی صاف ہونے چاہئیں۔”

مریم نواز نے بتایا کہ "ستھرا پنجاب پروگرام” اب دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ہے، جو 35 ہزار مشینری اور ڈیڑھ لاکھ فورس کے ساتھ ایک حکومت کے تحت چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل دیکھا گیا خواب آج حقیقت بن چکا ہے، اور ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند بنا کر پانی روکا، جو ایک مثال ہے۔ "یہ نہ کہیں کہ آپ کام کر رہے ہیں اور میں دیکھ نہیں رہی، یہ وردی پہن کر پیغام دیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔ اگر میں پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی جیکٹ کیوں نہیں؟”

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب تباہ حال تھا، گندگی کے ڈھیر اور آلودگی ہر جگہ نظر آتی تھی۔ "گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب کی ہر گلی میں کچرا پڑا ہوتا تھا، لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔”

انہوں نے قربانی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر وزیر ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پنجاب میں کرائم کنٹرول اور صفائی کے بڑے اقدامات، مخالفین جل رہے ہیں: مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!