وزیراعلیٰ سندھ سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات سیلاب متاثرین اور سیاحت کے فروغ پر گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں حالیہ سیلابی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 4 گرفتار 83 کلوگرام منشیات برآمد

گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ حالیہ سیلاب کے باعث علاقے میں 1260 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جس سے مقامی آبادی شدید متاثر ہوئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور پارٹی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات سیلاب متاثرین اور سیاحت کے فروغ پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!