کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کے دوران خالی پلاٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کا بھارتی قیادت کے بیانات پر کڑا ردِ عمل، ممکنہ تنازعہ کو تباہ کن قرار دیا
تفصیلات کے مطابق کارروائی جمال شاہ اسٹریٹ پر کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں واقع ایک کھنڈر نما پلاٹ میں کی گئی، جہاں مخبر کی اطلاع پر کھدائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق برآمدہ اسلحہ لیاری گینگ وار کے شفیع پٹھان گروپ نے وہاں دفن کیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر برآمد شدہ مواد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
