سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، ترجمان ن لیگ سندھ

کراچی: مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ پوری سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، کیونکہ وہ پنجاب کی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزرا کے پاس عوام کے لیے کوئی کارآمد منصوبہ نہیں، اسی لیے وہ مریم نواز پر جھوٹی تنقید کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ، طلباء و طالبات سے انٹریکٹو سیشن

اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ کے وزرا کوئی ایک ایسا کام بتائیں جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو۔ وفاقی حکومت جب سندھ میں ترقیاتی کام شروع کرتی ہے تو اسے بھی روک دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں رہی ہے اور کشکول توڑنے کی پالیسی اپنائی۔ جب بھی سندھ میں سیلاب یا کوئی آفت آئی تو نواز شریف اور شہباز شریف اپنی سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا قیام ہو یا پاور پلانٹ، ان مسائل کا حل ن لیگ نے نکالا۔ لیاری ایکسپریس وے اور گرین بس بھی ن لیگ ہی لائی۔

اسد عثمانی کے مطابق سندھ کی عوام اب ن لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی خوفزدہ ہے۔ سندھ کی عوام سندھ حکومت کی نااہلی سے تنگ آچکے ہیں اور باشعور عوام اب سندھ میں بھی ن لیگ کی حکومت چاہتے ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، ترجمان ن لیگ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!