پشاور (اسٹاف رپورٹر) — کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے جامعہ پشاور کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔
سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز
کور کمانڈر پشاور نے تعلیمی ماحول، تحقیق اور سماجی ترقی میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا اعتماد اور شعور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ جامعہ پشاور کے اساتذہ نے کور کمانڈر کو جاری تحقیقی منصوبوں اور سماجی خدمات سے آگاہ کیا۔
طلبہ نے نشست کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات سے عوام اور پاک فوج کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہوئیں اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا۔ طلبہ نے بتایا کہ انہیں آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کے حوالے سے آگاہی دی گئی، ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں جاری آپریشنز میں فوج کو درپیش مشکلات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
ایک طالبہ نے کہا کہ اس طرح کے سیشنز نوجوانوں کو حقیقت سے روشناس کراتے ہیں اور سیکورٹی فورسز کے بارے میں غلط فہمیاں ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ طلبہ نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ انہیں تمام سوالات کے واضح اور کھلے دل سے جوابات دیے گئے۔

