ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

کراچی — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فضائی سفر و تحقیق معطل، لاکھوں ملازمین تنخواہوں سے محروم

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 2 اسٹریٹ کرمنلز اور 3 گٹکا ماوا فروش بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ ایمونیشن، 110 تیار پُڑیاں گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ بہادر آباد، سولجر بازار، مبینہ ٹاؤن، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں کی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں زین خان، عاقل، محمد شاہد، فرحان، حمزہ عرف سونو، شہزاد، رفیق، خرم، ندیم، محمد اسلام، محمد خلیل اور محمد بلال شامل ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!