اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بریسٹ کینسر آگاہی کے مہینے کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 90 ہزار سے زائد خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جبکہ 40 ہزار سے زیادہ خواتین اس بیماری کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔
ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
انہوں نے کہا کہ ملک میں اکثر مریضوں میں بریسٹ کینسر کی تشخیص تاخیر سے ہوتی ہے، جبکہ بروقت معائنے اور درست علاج کے ذریعے اس بیماری سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ خود معائنے کا ایک سادہ طریقہ اور اسکریننگ ہزاروں زندگیاں بچا سکتا ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت کو ترجیح دیں، خاموشی توڑیں اور آگاہی پھیلائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کر زندگیاں بچا سکتے ہیں اور ایک صحت مند و مضبوط پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
