خضدار: زہری میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) — بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جس کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب: اسلام آباد میں بیٹھ کر شہر نہیں چل سکتا، وفاق 200 ارب دے ہم خود کراچی ٹھیک کریں گے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زہری کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور موجودگی کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں، جس کے بعد فورسز نے کارروائی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ دہشت گرد مقامی شہریوں کو ہراساں کرنے اور تخریبی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا ہے، جب کہ آپریشن کے دوران جدید اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!