ڈی جی آئی ایس پی آر کا پلندری میں طلبہ سے خطاب، سوشل میڈیا پر وائرل

پلندری (اسٹاف رپورٹر) — ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا آزاد کشمیر کے شہر پلندری میں مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ یہ تقریب 15 ستمبر کو منعقد ہوئی، جس میں ایک ہزار سے زائد طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 14 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

خطاب کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے براہِ راست سوالات کے تفصیلی جوابات دیے، جن میں سیاسی اور معاشی امور پر گفتگو شامل تھی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی حالیہ توڑ پھوڑ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام مؤثر انداز سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے اشاریے دیگر علاقوں سے بہتر ہیں، اگر ریاست ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ممکن ہوں گی؟ ان کا کہنا تھا کہ 30 فیصد سے زائد آزاد کشمیری عوام سرکاری ملازمتوں میں ہیں۔ احتجاج جمہوری حق ہے لیکن انتشار اور توڑ پھوڑ سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کشمیر کے قدرتی وسائل اور خوبصورتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا، اور پاک فوج میں بڑی تعداد میں افسران و جوانوں کا تعلق اسی خطے سے ہے۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل "کشمیر بنے گا پاکستان” ہے۔ طلبہ کی جانب سے خطاب کو خوب سراہا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے خطاب کے کلپس تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کا پلندری میں طلبہ سے خطاب، سوشل میڈیا پر وائرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!