ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

 بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سیلاب متاثرین کے لیے چین کی امدادی پروازیں پاکستان پہنچ گئیں، 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل فراہم

بھارت کی جانب سے تلک ورما شاندار 69 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ شیوم دوبے نے 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز بنائے۔ پاکستان کے فہیم اشرف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ تاہم حارث رؤف مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 57 اور فخر زمان نے 46 رنز اسکور کیے، لیکن دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ محمد حارث اور فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان آغا صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔

بھارت کے آخری اوور میں رینکو سنگھ کے چوکے نے ٹیم کو فتح دلا دی۔ ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں خوشی کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ناکامی پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!