سیلاب متاثرین کے لیے چین کی امدادی پروازیں پاکستان پہنچ گئیں، 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل فراہم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — سیلاب متاثرین کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان لے کر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ نور خان ایئر بیس پر ہونے والی استقبالیہ تقریب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، چیئرمین این ڈی ایم اے اور پاکستان میں چینی سفیر نے شرکت کی۔

کراچی: بھتہ خوروں کی ہلاکت کے بعد گینگ وار گروہ بدحواسی کا شکار، ملیر سٹی میں فائرنگ

ترجمان کے مطابق چین سے آنے والی دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل پاکستان پہنچائے گئے، جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کا عملی مظہر ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بھرپور سرگرم عمل ہیں۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا اور ہمیشہ بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سیلاب متاثرین کے لیے چین کی امدادی پروازیں پاکستان پہنچ گئیں، 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل فراہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!