ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، غیرقانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) — پولیس اسٹیشن ماڈل کالونی کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کر لیا۔

سلمان مجاہد کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، درشک آپریشن میں خوارج کی شکست قوم کی کامیابی قرار

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی کورنگی کی ہدایت پر ایس پی شاہ فیصل ڈویژن اور ایس ڈی پی او سعود آباد کی نگرانی میں 28 ستمبر 2025 کو پولیس گشت کے دوران کارروائی کی گئی۔

پولیس نے ملزم اکرم ولد عظیم خان کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 3 راؤنڈز، ایک آئیٹیل موبائل فون اور 200 روپے نقدی برآمد کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 321/2025 بجرم 23(I)A درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او ماڈل کالونی، شوکت علی اعوان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اس کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے پہلوؤں کی جانچ کی جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، غیرقانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!