کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی سے سی پی کے (CPK) ناظم آباد کے عہدیداران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف سی پی کے ناظم آباد عقیق اقبال، ڈپٹی چیف حماد اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے سی پی کے ناظم آباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لیاقت آباد ڈویژن میں پولیس کے ساتھ ان کے قریبی روابط اور کوآرڈینیشن کو مثالی قرار دیا۔
ملاقات کے دوران ناظم آباد اور لیاقت آباد کے مختلف اہم مقامات پر کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے اختتام پر سی پی کے ناظم آباد کی جانب سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ڈی پی او ناظم آباد کمال نسیم اور ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر کو تعریفی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔