واشنگٹن: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
بیجنگ میں سی پیک کی 14ویں جے سی سی کا آغاز، پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے نئے باب پر اتفاق
اینڈریوز ایئر بیس پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، جہاں امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ان کا خیرمقدم کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ سخت سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
سے اہم ملاقات طے ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔
