لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں ان کی آمد پر طلبہ اور انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور گٹکا ماوا برآمد
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کی اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ اس موقع پر طلبہ نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ شرکاء نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلبہ ہر وقت پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
شرکاء نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے باوقار اور مدلل جوابات نہ صرف خوش آئند تھے بلکہ انتہائی حوصلہ افزا بھی ثابت ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے باعث پائے جانے والے شکوک و شبہات دور ہوگئے ہیں۔
طلبہ اور اساتذہ نے بتایا کہ اس نشست کے ذریعے انہیں ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز کے بارے میں آگاہی ملی، اور نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کے لیے ایسے سیشنز کا انعقاد ناگزیر ہے۔
