کزنز کی سیاست میں انٹری پر بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل: "خوش آمدید، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں”

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کزنز کی سیاست میں انٹری سے متعلق سوال کیا گیا۔

پاکستان کی بڑی فتح کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی سیاسی بیان بازی، آئی سی سی میں طلب

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے کزنز سیاست میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں، اگر وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری، میری بہنوں یا میری طرف سے کبھی ان پر تنقید نہیں کی گئی۔ بلاول کا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات میرے کزنز کے ساتھ ہیں۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے اپنے کزنز کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سب آگے آئیں اور مل کر ملک کی خدمت کریں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کزنز کی سیاست میں انٹری پر بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل: "خوش آمدید، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!