شکُّر نیوز رپورٹنگ،
DISTRICT KEAMARI POLICE
مورخہ 18 جنوری 2024
ضلع کیماڑی پولیس کی تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
منشیات فروشی اور گٹکا سپلائی / فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار۔
پہلی کاروائی میں تھانہ سائیٹ اے پولیس نے زوبیب نامی گٹکا سپلائر کو سیمنس چورنگی سائیٹ ایریا سے گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضہ سے 100 عدد پیکٹ (10 ہزار پڑیاں) انڈین گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔
دوسری کاروائی میں تھانہ ڈاکس پولیس نے دلاور نامی مطلوب منشیات فروش ملزم کو مچھر کالونی سے گرفتار کیا۔
ملزم پیشہ ور عادی منشیات فروش ہے جو کہ اس سے قبل بھی 8 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے قبضہ سے 25 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جبکہ تیسری کاروائی میں تھانہ پاک کالونی پولیس نے گٹکا فروشی میں ملوث فہد نامی ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضہ سے 80 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Media Cell Keamari Police
