کراچی (اسٹاف رپورٹر) — سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام "سندھ پولیس گیمز 2025” کے انعقاد اور میڈیا کوریج سے متعلق ایک اہم اجلاس چیئرمین اسپورٹس بورڈ و ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ (PSP) کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اسپورٹس میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کی منظوری کے بعد یہ ایونٹ 19 سے 22 نومبر 2025 تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص رینجز کے علاوہ اسپیشل برانچ، ٹیلی کمیونیکیشن، سی ٹی ڈی، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ، ریپڈ رسپانس فورس، ٹریننگ برانچ اور دیگر یونٹس کے 700 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ایونٹ میں 18 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کرکٹ، ہاکی، والی بال، فٹبال، جوڈو، شوٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیل شامل ہیں۔
سید پیر محمد شاہ نے اجلاس میں کہا کہ سندھ پولیس گیمز کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں میں جسمانی فٹنس، ٹیم ورک، مثبت توانائی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
