چٹنی روٹی کھالیں، مگر جائیداد کا ایک انچ نہ بیچیں، آفاق احمد کا مہاجر عمائدین و تاجروں سے خطاب

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجر کسی بھی مجبوری میں اپنی جائیداد فروخت نہ کریں، یہ آنے والی نسلوں کی امانت ہے، چاہے چٹنی روٹی کھا لیں لیکن زمین کا ایک انچ بھی نہ بیچیں۔

وزیراعظم شہباز شریف: پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کلیدی کردار، وائٹ ہاؤس میں کل ملاقات طے

اپنی رہائش گاہ پر شہر کے مختلف علاقوں سے آئے عمائدین اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ تیزی سے بدلتے حالات میں مہاجر قوم کو متحد اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی بقاء کی جدوجہد اجتماعی کوششوں سے کامیاب ہوتی ہے، اس لیے لکھاری ہوں یا تاجر، مرد ہوں یا عورت، ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

آفاق احمد نے زور دیا کہ وراثت کی تقسیم اور جائیداد کی فروخت کو گناہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر جائیداد نہ بیچنے کی اصل وجہ ضرور بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم پر مظالم اور ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں انہیں بار بار جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے جیل بھیجا گیا۔ آج بھی وہ واٹر ٹینکر اور ڈمپر مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

آفاق احمد نے کہا کہ وہ اپنے بزرگوں کی بہادری اور صلاحیتوں پر فخر کرتے ہیں جو انہیں وراثت میں ملی ہیں، اور حکومت کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود وہ ثابت قدم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سو فیصد یقین ہے کہ مہاجر اپنی نسلوں کو ایک محفوظ مستقبل دے کر جائیں گے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “چٹنی روٹی کھالیں، مگر جائیداد کا ایک انچ نہ بیچیں، آفاق احمد کا مہاجر عمائدین و تاجروں سے خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!