پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جوئے کی تشہیر، 3 انفلونسرز کے خلاف مقدمات درج
جاری مراسلے کے مطابق یہ قرضے گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں کے لیے 10 کروڑ روپے اور دیگر محکموں کے ملازمین کے لیے 24 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت گاڑی کے لیے 2 لاکھ روپے اور گھر کی تعمیر کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس فراہم کیا جائے گا۔
