ضلع کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 9 ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اسٹریٹ کرمنلز، 4 منشیات فروش، 2 گٹکا فروش اور ایک مفرور شامل ہے۔

اینکر امتیاز میر اور بھائی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 1050 گرام چرس، 91 گرام کرسٹل، 20 گرام آئس اور 21 کلو گٹکا ماوا برآمد کیا۔

ایس ایس پی کے مطابق کارروائیاں تھانہ سائیٹ اے، پاک کالونی، موچکو، سعید آباد اور مدینہ کالونی کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!