کراچی میں ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان ای ٹکٹ ترسیل کے معاہدے پر دستخط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ آفس کے مابین ای ٹکٹ ترسیل کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ منظور احمد، ایڈیشنل آئی جیز کراچی سمیت پولیس اور پوسٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ضلع وسطی میں ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس، انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی: عاصم عباسی

ایم او یو کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے اندر ای ٹکٹ 24 گھنٹوں میں، جبکہ دیگر شہروں میں دفتری اوقات کے تین دنوں میں ڈیلیور کیا جائے گا۔ کراچی-حیدرآباد زون میں 26 روپے اور زون سے باہر 41 روپے فی ای ٹکٹ چارج کیا جائے گا تاہم یہ تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی اور شہریوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ پاکستان پوسٹ ہر ٹرانزیکشن اور ڈیلیوری کا ریکارڈ 18 ماہ تک محفوظ رکھے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا کہ یہ اقدام فیس لیس ای ٹکٹنگ کی طرف اہم قدم ہے جو شہریوں اور ٹریفک پولیس کے براہِ راست تعامل کو ختم کرے گا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس نظام سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ شہریوں کو گھر بیٹھے سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای چالان سسٹم کو آئندہ سیف سٹی پروجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جس کا پہلا مرحلہ 25 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔

پوسٹ ماسٹر جنرل منظور احمد نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کا وسیع نیٹ ورک اس نظام کو کامیاب بنانے میں مددگار ہوگا، اور اس اقدام سے دونوں اداروں کا مثبت امیج عوام کے سامنے آئے گا۔

WhatsApp Image 2025 09 23 at 7.20.10 PM WhatsApp Image 2025 09 23 at 7.20.10 PM 2 WhatsApp Image 2025 09 23 at 7.20.11 PM

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!