ضلع وسطی میں ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس، انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی: عاصم عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف این جی اوز، ہیومن رائٹس نمائندگان اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Asia Cup 2025 | Haris Rauf 6 – 0 | Pakistan Crushes India | Pakistani Fans Ki Khushi Ka Sailaab

اجلاس میں بانڈڈ لیبر، ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس، انسداد انسانی اسمگلنگ اور چائلڈ پروٹیکشن کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ماہانہ رپورٹ فوری طور پر جمع کرائیں۔

اس موقع پر عاصم عباسی نے کہا کہ ضلع بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ چائلڈ لیبر پروٹیکشن کے قوانین پر فوری عملدرآمد کرایا جائے اور انسداد ہیومن ٹریفکنگ کے موجودہ قوانین پر بھی سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!