کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، آٹھ مقدمات میں ملوث اسٹریٹ کریمنل گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مقدمات کے ریکارڈ یافتہ مسلح اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ظفر عرف منو کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔

کراچی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی درج ذیل 8 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے:

  1. FIR نمبر 361/23 دفعہ 3/4/8 تھانہ مدینہ کالونی

  2. FIR نمبر 108/24 دفعہ 23(1)A تھانہ بلدیہ

  3. FIR نمبر 106/24 دفعہ 392/397/34 تھانہ بلدیہ

  4. FIR نمبر 101/24 دفعہ 382/397/34 تھانہ آرام باغ

  5. FIR نمبر 490/20 دفعہ 23(1)A تھانہ سعید آباد

  6. FIR نمبر 57/13 دفعہ 302/324/34 تھانہ مدینہ کالونی

  7. FIR نمبر 149/14 دفعہ 23(1)A تھانہ مدینہ کالونی

  8. FIR نمبر 101/21 دفعہ 302/202/109/34 تھانہ صدر

کارروائی ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر عرفان میو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے انجام دی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

One thought on “کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، آٹھ مقدمات میں ملوث اسٹریٹ کریمنل گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!