کراچی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے موبائل سہراب گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

میمن گوٹھ میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ درج، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7000 انڈونیشین روپیہ، 1000 یمنی ریال، 318 عمانی ریال، 305 چائنیز یوآن، 174610 افغانی، یورو، عراقی دینار، ترکش لیرا اور 40 لاکھ ایرانی ریال شامل ہیں۔

مزید برآمدات میں 15 لاکھ پاکستانی روپے، پانچ موبائل فونز اور کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا اور غیر ملکی کرنسی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!